ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ،3پاکستانی کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 28 جولائی 2015 13:26

ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ،3پاکستانی کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

انڈھون(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28جولائی۔2015ء)پاکستان کے 3کھلاڑی ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ ہالینڈ کے شہر انڈھون میں جاری ایونٹ کے آخری مرحلے میں پاکستان کے طیب اسلم، اسرار احمد اور عاصم خان نے اپنے مخالف کھلاڑیو ں کو مات دے کر ٹاپ 16کھلاڑیوں میں جگہ پکی کر لی۔

(جاری ہے)

آخری راؤنڈمیں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان کے اسرار احمد نے انگلینڈ کے چارلی لی کو ہرا یا، دوسرے مقابلے میں طیب اسلم نے جاپانی حریف راسوکے سوکی کے خلاف کامیابی حاصل کی جب کہ تیسرے اور آخری پاکستانی کھلاڑی اسرار احمد نے مصر کے عبداللہ یوسف کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں نشست پکی کی۔

وقت اشاعت : 28/07/2015 - 13:26:56