پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل کھیلا جائیگا

بدھ 29 جولائی 2015 11:27

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل کھیلا جائیگا

کولمبو ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل جمعرات کو پریما داسا سٹیڈیم، کولمبو میں شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت جراح مزاج پاکستانی مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کرینگے۔ دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ یکم اگست کو پریما داس سٹیڈیم، کولمبو میں شام ساڑھے چھ بجے کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور ایک روزہ ٹیم کے کپتان اظہر علی کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے قائد آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا امتحان ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے مابین اب تک کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کا میزبان ٹیم پر پلڑا بھاری ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں نے کولمبو میں ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ اور ایک روزہ سیریز میں میزبان ملک کو شکست دی۔ اب تک کھیلے گئے دونوں ممالک پر گرین شرٹس کو برتری حاصل ہے۔ اب تک 12 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان نے 7 میچوں میں فتح جبکہ میزبان نے 5میچوں میں فتح حاصل کی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں نے کولمبو میں ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔

وقت اشاعت : 29/07/2015 - 11:27:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :