فاسٹ باولر جنید خان نے برطانوی کائونٹی مڈل سیکس سے معاہدہ کر لیا

بدھ 29 جولائی 2015 11:57

فاسٹ باولر جنید خان نے برطانوی کائونٹی مڈل سیکس سے معاہدہ کر لیا

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29جولائی۔2015ء) پاکستانی پیسر جنید خان نے برطانوی کاؤنٹی کلب مڈل سیکس کیساتھ معاہدہ کر لیا ہے اور وہ مڈل سیکس کی طرف سے رائل لندن کپ اور چیمپئن شپ میں ان ایکشن ہوں گے ۔ جنید خان کو آسڑیلیوی کرکٹر جوبرنز کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جوبرنز کو انگلینڈ کے خلاف تیسرے ایشز ٹیسٹ کے لیے طلب کر لیا گیا ۔ اس سے پہلے جنید خان نے 2011ء سے 2014ء تک برطانوی کلب لنکاشائر کی طرف سے کھیل کر 14.58 کی اوسط سے 31 ٹی 20 وکٹیں حاصل کیں ۔ سٹار پاکستانی بولر مڈل سیکس کی طرف سے اپنے پہلے میچ میں بدھ کو لنکاشائر کے خلاف ان ایکشن ہوں گے ۔

وقت اشاعت : 29/07/2015 - 11:57:16