قومی ٹیم ایشین مینز والی بال چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریگی،مظہر حسین

بدھ 29 جولائی 2015 14:45

قومی ٹیم ایشین مینز والی بال چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریگی،مظہر حسین

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) پاکستان مینز والی بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مظہر حسین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ تہران میں ہونے والی 18 ویں ایشین مینز والی بال چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فائنل تک رسائی حاصل کرے گی۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ 31 جولائی سے 8 اگست تک ایران کے دارالحکومت تہران میں کھیلی جائے گی اور پاکستان کو گروپ سی میں رکھا گیا ہے پاکستان ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز تھائی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا۔

(جاری ہے)

اومان کے خلاف میچ یکم اگست جبکہ جنوبی کوریا کے خلاف میچ دوسرے روز کھیلا جائے گا۔ کوچ نے کہا کہ ٹیم میں 4 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جس میں عثمان ‘ کاشف ‘ محمد ادریس اور مراد خان شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے کھلاڑیوں کو بھرپور تربیت فراہم کی اور توقع رکھتے ہیں کہ انٹرنیشل مقابلوں میں اس کے اچھے نتائج آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جونئیر کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی ایمل خان کو بھی شامل کیا گیا ہے جو تائیوان میں کھیل رہے تھے جہاں پر وہ قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

وقت اشاعت : 29/07/2015 - 14:45:41