ایشز سیریز:11سال بعد انگلش ٹیم بغیر کسی جنوبی افریق پلیئر کے میدان میں اترے گی

بدھ 29 جولائی 2015 14:55

ایشز سیریز:11سال بعد انگلش ٹیم بغیر کسی جنوبی افریق پلیئر کے میدان میں اترے گی

ایجباسٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) انگلینڈ اور آسٹریلیا سے ایشز سیریز کے تیسرے میچ کیلئے ایجباسٹن کے میدان میں اتریں گے۔ اس میچ کی خاص بات یہ ہوگی کہ انگلش ٹیم گیارہ برس بعد پہلی بار کسی بھی جنوبی افریقی پلیئر کے بغیر کوئی ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ انگلش ٹیم نے آخری بار ویسٹ انڈیز کے خلاف اینٹیگا میں2004میں کھیلے گئے میچ میں کسی بھی جنوبی افریقی کھلاڑی کے بغیر شرکت کی تھی۔

یہاں سے واپسی پرجوہانسبرگ میں پیدا ہونے والے اینڈریو سٹراس جو کہ دورہ ویسٹ انڈیز کا بھی حصہ تھے تاہم انہیں کھیلنے کا موقع نہ تھا، کو زمبابوے کیخلاف لارڈز میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں اوپننگ کا موقع دیا گیا۔ اس کے بعد سے تاحال انگلش ٹیم 139ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہے اور ہر میچ میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کسی نہ کسی صورت موجود رہتی ہے۔

(جاری ہے)

ان میں کیون پیٹرسن، میٹر پرائر، جوناتھن ٹراٹ، نک کیمپٹن، گیری بیلنس شامل ہیں۔

مجموعی طور پر ان چھ کھلاڑیوں نے اس عرصے کے دوران359کیپس جیتیں جبکہ 66سنچریز سکور کیں۔آج کے میچ کیلئے گیری بیلنس کی جگہ جانی بیئرسٹو کو شامل کیا گیا ہے اور یوں انگلش ٹیم آج گیارہ برس بعد پہلی بار کسی بھی جنوبی افریقی کھلاڑی کے بغیر میدان میں اتر رہی ہے۔ ایشز سیریز کے ابتدائی دو میچز کے بعد سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

وقت اشاعت : 29/07/2015 - 14:55:34