ڈیل سٹین ٹیسٹ کرکٹ میں 400 وکٹیں مکمل کرنے والے دوسرے باؤلر بن گئے

جمعرات 30 جولائی 2015 11:45

ڈیل سٹین ٹیسٹ کرکٹ میں 400 وکٹیں مکمل کرنے والے دوسرے باؤلر بن گئے

ڈھاکہ ۔ 30 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) جنوبی افریقن ٹیم کے سٹار فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 400 وکٹیں مکمل کرلیں۔ ڈیل سٹین یہ اعزاز حاصل کرنے والے جنوبی افریقہ کے دوسرے اور دنیا کے 13 ویں باؤلر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میر پور میں جمعرات کو بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

میچ سے قبل انکو ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کی 400 وکٹیں مکمل کرنے کیلئے مزید ایک وکٹ درکار تھی، سٹین سے قبل شان پولاک بھی پروٹیز کی جانب سے چار سو وکٹوں کا سنگ میل عبور کر چکے ہیں، پولاک نے 108 میچز کھیل کر 421 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ سٹین نے 2004ء میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس وقت ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے خطرناک باؤلرز میں کیا جاتا ہے، انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل 79 ٹیسٹ میچز میں 399 وکٹیں لے رکھی تھی اور انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے سیشن میں تمیم اقبال کو پویلین کی راہ دکھا کر اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 400 وکٹیں مکمل کرلیں۔

وقت اشاعت : 30/07/2015 - 11:45:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :