آئی پی ایل ، فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں نے بے گناہی ثابت کرنے کیلئے کوششیں شروع کردیں

جمعرات 30 جولائی 2015 11:58

آئی پی ایل ، فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں نے بے گناہی ثابت کرنے کیلئے کوششیں شروع کردیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں نے اپنی بے گناہی کیلئے کوششیں شروع کردیں ، فکسنگ کیس میں ملوث کھلاڑیوں نے اپنی اسٹیٹ ایسوسی ایشنز سے رابطہ کرلیا، کیرالا شری شانتھ اور ممبئی انکیت چھاون کے کیس کا جائزہ لے گا، بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کہتے ہیں کہ تینوں کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی عائد ہے۔

اس کے خلاف کوئی درخواست سامنے آئی تو اس کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دہلی کی ایک ٹرائل کورٹ نے 2013 کے آئی پی ایل فکسنگ اسکینڈل میں ملوث راجستھان رائلز کے تین کرکٹرز شری شانتھ، انکیت چھاون اور اجیت چنڈیلا کو ناکافی شواہد اور قوانین میں خامیوں کی وجہ سے رہا کردیا تھا جس کے بعد ان کھلاڑیوں کے دلوں میں ایک بار پھر سے کرکٹ میدان میں اترنے کی خواہش انگڑائی لینے لگی اور اب یہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے خود پر عائد تاحیات پابندیوں کی ہتھکڑی سے جان چھڑانا چاہتے ہیں، اس کے لیے باقاعدہ کوششوں کا بھی آغاز کردیا اور پہلے مرحلے میں اپنی اسٹیٹ ایسوسی ایشنز سے ’رحم‘ کی اپیل کی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 30/07/2015 - 11:58:56