نیشنل ٹینس چیمپئن شپ،ا نڈر12 میں کاشان عمر ‘حمزہ رومان ‘عبید اﷲ اورعاقب عمر نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعرات 30 جولائی 2015 17:42

نیشنل ٹینس چیمپئن شپ،ا نڈر12 میں کاشان عمر ‘حمزہ رومان ‘عبید اﷲ اورعاقب عمر نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں جاری سابق ڈی آئی جی امان اﷲ خان میموریل نیشنل ٹینس چیمپئن شپ میں ٹاپ رینگ کھلاڑیوں نے کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے ‘ مقابلوں کے دوسرے روز انڈر12 میں کاشان عمر ‘حمزہ رومان ‘عبید اﷲ اورعاقب عمر نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ انڈر14 کے مقابلوں میں کاشان عمر ‘عاقب عمر ‘حامد ااسرار ‘اظہار ‘شعیب خن‘ عبید اﷲ ‘حمزہ رومان اور ارسلان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں ‘ انڈر16 کے مقابلوں میں ثاقب عمر اور برکت اﷲ نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ انڈر18 کے مقابلوں میں ثاقب عمر ‘برکت اﷲ ‘عامر خان اور فرحان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ تین اگست تک جاری رہے گی تقریب تقیسم انعامات تین اگست کو صبح نو بجے منعقد ہوگی۔

وقت اشاعت : 30/07/2015 - 17:42:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :