پاکستان کا سری لنکا کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

جمعرات 30 جولائی 2015 18:05

پاکستان کا سری لنکا کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30جولائی 2015 ء) پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کولمبو میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پچ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے اس لیے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کوشش ہے کہ 175 رنز کا ہدف دے پائیں۔ پاکستان کی ٹیم کپتان شاہد آفریدی کے علاوہ احمد شہزاد، مختار احمد، محمد حفیظ، شعیب ملک، عمر اکمل، محمد رضوان، سہیل تنویر، انور علی، عماد وسیم اور محمد عرفان شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 30/07/2015 - 18:05:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :