پاک سری لنکا دوسرا ٹی ٹوئنٹی ، سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی، پاکستان کی جانب سے پہلے ٹی ٹوئنٹی کے سکواڈ کو بر قرار

میزبان ٹیم نے ایک تبدیلی کی،سری لنکا کی جانب سے انجیلو میتھوز کو ڈراپ کیا گیا، نوجوان کر کٹر داسون شناکا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو

ہفتہ 1 اگست 2015 20:37

پاک سری لنکا دوسرا ٹی ٹوئنٹی ، سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی، پاکستان کی جانب سے پہلے ٹی ٹوئنٹی کے سکواڈ کو بر قرار

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) کولمبو میں کھیلے گئیدوسرے ٹی ٹوینٹی میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کی۔ پاکستان کی جانب سے پہلے ٹی ٹوئنٹی کے سکواڈ کو بر قرار جبکہ سری لنکا نے ایک تبدیلی کی ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کولمبو کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کے کپتان لیستھ ملنگا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے پہلے ٹی ٹوئنٹی کے سکواڈ کو بر قرار رکھا گیا جبکہ میزبان سری لنکا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے سکواڈ میں ایک تبدیلی کی ، لنکن ایک روزہ اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان انجیلو میتھوز کی ڈراپ کر کے نوجوان کر کٹر داسون شناکا کو کھیلایا گیا۔اس موقع پرقومی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا کہ قومی ٹیم میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کی گئی پہلے والا کمبینشن برقرار رکھیں گے، سپینرز ہمیشہ ٹی 20 میں اچھا کھیل پیش کرتے ہیں۔

وقت اشاعت : 01/08/2015 - 20:37:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :