پاک سری لنکا حالیہ سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ٹیسٹ میں مصباح الحق‘ ون ڈے میں شعیب ملک اور ٹی ٹوئنٹی میں عماد وسیم نے چھکا لگا کر سیریز اپنے نام کیں

اتوار 2 اگست 2015 13:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء) پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والی سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا‘ ٹیسٹ‘ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں چھکا لگا کر تینوں سیریز اپنے نام کیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف ہونے والی حالیہ سیریز میں گرین شرٹس نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے تینوں سیریز کے آخری میچ میں قومی ٹیم نے چھکا لگا کر نہ صرف میچ جیتا بلکہ سیریز بھی اپنے نام کی۔

ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں قائد مصباح الحق نے چھکا لگا کر تیسرا ٹیسٹ اور سیریز اپنے نام کی جبکہ چوتھے ایک روزہ میچ میں آل راؤنڈر شعیب ملک نے آخری گیند پر چھکا لگا کر نہ صرف میچ بلکہ سیریز گرین شرٹس کے نام کی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے اور آخری سنسنی خیز ٹی ٹوئنٹی میچ میں نوجوان آل راؤنڈر عماد وسیم نے 20ویں اوور کی دوسری گیند پر چھکا لگا کر سیریز قومی ٹیم کے نام کی۔

وقت اشاعت : 02/08/2015 - 13:06:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :