بھارت اور سری لنکا بورڈ الیون کے مابین تین روزہ ٹور میچ 6 اگست سے شروع ہوگا

پیر 3 اگست 2015 12:02

بھارت اور سری لنکا بورڈ الیون کے مابین تین روزہ ٹور میچ 6 اگست سے شروع ہوگا

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) بھارتی کرکٹ ٹیم رواں ماہ سری لنکا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بھارتی ٹیم ویرات کوہلی کی قیادت میں دورے کا آغاز سری لنکا بورڈ الیون کے خلاف تین روزہ ٹور میچ سے کرے گی جو 6 اگست سے آر پریما داسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

سری لنکا اور بھارت کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اگست تک گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اگست تک پی سارا اول، کولمبو جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 28 اگست سے یکم ستمبر تک سنہالیز سپورٹس کلب گراؤنڈ، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 03/08/2015 - 12:02:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :