ویلٹا سائیکل ریس:ساتواں مرحلہ ہالینڈ کے برٹ لینڈمین نے جیت لیا

ہفتہ 29 اگست 2015 14:28

سپین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) ویلٹا سائیکل ریس کی ساتویں سٹیج میں ٹور ڈی سائیکل ریس کے فاتح کرس فروم کی ناقص پرفارمنس کا سلسلہ جاری رہا جبکہ ہالینڈ کے برٹ لنڈمین نے کامیابی حاصل کر لی۔ سپین میں جاری ویلٹا سائیکل ریس کے ساتویں مرحلے میں بھی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔

(جاری ہے)

ریس کے شرکا نے بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کیلئے خوب ہاتھ پاوٴں چلائے ، ہالینڈ کے رائڈر برٹ لنڈمین نے کسی کو آگے نکلنے کا موقع نہ دیتے ہوئے ریس کی ساتویں سٹیج پر قبضہ جمایا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ پانچ گھنٹے دس منٹ اور چوبیس سیکنڈز میں عبور کیا۔ ٹور ڈی سائیکل ریس کے فاتح کرس فروم ابھی تک ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں ناکام رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 29/08/2015 - 14:28:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :