میامی اوپن ٹینس مینزڈبلز، روہن بھوپنا اورمیتھیو ایبڈن سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 28 مارچ 2024 16:50

میامی اوپن ٹینس مینزڈبلز، روہن بھوپنا اورمیتھیو ایبڈن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) بھارت کے ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلیا کے جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں آسٹریلیا کے جان پیٹرک سمتھ اور ان کے نیدرلینڈز کے جوڑی دار سیم وربیک کو شکست دی ۔

(جاری ہے)

اے ٹی پی ایونٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں بھارت کے ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلیا کے جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد آسٹریلیا کے جان پیٹرک سمتھ اور ان کے نیدرلینڈز کے جوڑی دار سیم وربیک ک6-3، 6-7(4-7) اور 7-10سے ہرا کر ٹورنامنٹ ٹاپ فور رائونڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا،جہاں ان کا مقابلہ ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس سے ہوگا
وقت اشاعت : 28/03/2024 - 16:50:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :