انگلینڈ اور پاکستان اے کیخلاف دوسرا2روزہ ٹور میچ پرسوں سے شارجہ میں شروع ہو گا

منگل 6 اکتوبر 2015 13:43

انگلینڈ اور پاکستان اے کیخلاف دوسرا2روزہ ٹور میچ پرسوں سے شارجہ میں شروع ہو گا

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء)انگلینڈ اور پاکستان اے کے مابین دوسرا 2روزہ ٹور میچ جمعرات سے شارجہ میں شروع ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور پاکستان اے کامابین دوسرا 2روزہ ٹور میچ جمعرات سے شارجہ کر کٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی ٹیم اپنے دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران پاکستان کیخلاف 3ٹیسٹ ،4ون ڈے اور 3ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کھیلے گی ،دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا آغاز ٹیسٹ میچوں سے ہو گا۔پہلا ٹیسٹ 13سے 17اکتوبر ابو ظہبی ،دوسرا ٹیسٹ 22سے 26اکتوبر دبئی جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ یکم نومبر سے 5نومبر تک شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 06/10/2015 - 13:43:12