پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب ٹورنامنٹ ہشتنگر کلب کی کامیابی

بدھ 7 اکتوبر 2015 16:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہشتنگر کرکٹ کلب نے میاں کلب کو پانچ وکٹ سے شکست دیدی ، اس موقع پر ایم پی اے فضل الٰہی مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر فیاض علی شاہ ، پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اصغر خان ، پولیس کوچ سید حشمت شاہ ، ڈاکٹر فیصل سمیت دیگر شخصیات موجود تھے ۔

(جاری ہے)

جمخانہ گراؤنڈ پر منعقد ہ ٹورمنٹ میں میاں کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 85 رنز بنائے جس میں سیف الله 20 ، واصف 17 اور اسرار 13 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔ ہشتنگر کلب کی طرف سے یوسف نے تین واحد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ جواب میں ہشنتگر کلب نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا جس میں ذاکر 23 اور فرید 18 رنز کے ساتھ نمایاں سکور ررہے ۔ میاں کلب کی جانب سے زیارت نے تین اور فہیم نے دو کھلاڑیوں کو اؤٹ کیا ۔

وقت اشاعت : 07/10/2015 - 16:56:39