جان سینا اور بگ شو سمیت مشہور زمانہ ریسلرز سعودی عرب پہنچ گئے

جمعہ 9 اکتوبر 2015 11:43

جان سینا اور بگ شو سمیت مشہور زمانہ ریسلرز سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار9اکتوبر۔2015ء ) ریسلنگ کے فینز ہو جائیں تیار جان سینا اور بگ شو سمیت ڈھیروں ریسلرز اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے جدہ پہنچ گئے ہیں ۔ ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور زمانہ ریسلرز مقابلے کیلئے سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جان سینا، بگ شو، کرس جریکو، کین اور شیمس سمیت کئی ر یسلرز جدہ کے ائیر پورٹ پہنچے تو شائقین نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ ریسلنگ کمپنی ڈبلیو ڈبلیو ای دنیا بھر میں شو منعقد کرتی ہے۔ کمپنی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مداحوں کے زبردست اصرار پر انھوں نے سعودی عرب کا رخ کیا ہے۔ مشرق وسطی کے دیگر ممالک میں بھی شوز کا انعقاد کیا جائے گا ۔

وقت اشاعت : 09/10/2015 - 11:43:44