کراچی کی دوسری ٹیم قائد اعظم ٹرافی کے لئے کوالیفائی نہ کر سکی

جمعہ 9 اکتوبر 2015 16:37

کراچی کی دوسری ٹیم قائد اعظم ٹرافی کے لئے کوالیفائی نہ کر سکی

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار9اکتوبر۔2015ء ) کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی دوسری ٹیم قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے مین راونڈ کے لئے کوالی فائی نہ کر سکی۔پی سی بی نے ریجن کے کوالی فائنگ راونڈ کرائے جس کے بعد فاٹا اور لاہور بلیوز نے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے لئے کوالی کر لیا جب کہ ڈپارٹمنٹ کی دو ٹیمیں بھی کوالی فائی کریں گی۔

(جاری ہے)

تین میچوں کے بعد سوئی سدرن گیس کی ٹیم تینوں میچ جیت کر ٹاپ پر ہے ۔ سٹیٹ بینک نے تین میں سے دو میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ دریں اثنا پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاٹا کو گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں کوالیفائی کرنے پر مبارک باد دی ہے ۔ فاٹا نے حیران کن طور پر کراچی کو شکست دی ۔ اس سے قبل فاٹا نے فیصل آباد اور ایبٹ آباد کو بھی شکست دی تھی ۔

وقت اشاعت : 09/10/2015 - 16:37:37