ٹوکیو اوپن ٹینس ؛ اعصام الحق کو ڈبل مینز سیمی فائنل میں شکست

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 12:39

ٹوکیو اوپن ٹینس ؛ اعصام الحق کو ڈبل مینز سیمی فائنل میں شکست

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق ٹوکیو اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں شکست کھاگئے۔مینز ڈبل سیمی فائنل میں اعصام الحق اور امریکی کھلاڑی اسٹیو جانسن پر مشتمل جوڑی کو کولمبیا کی جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد شکست دی، میچ کا فیصلہ ٹائی بریک پر ہوا۔

(جاری ہے)

پہلا سیٹ کولمبیا کی جوڑی نے جیتا، دوسرا سیٹ جیت کر پاک امریکا جوڑی نے میچ برابر کردیا، ٹائی بریک پر کولمبیا کی جوڑی 8-10 سے فاتح رہی۔

وقت اشاعت : 10/10/2015 - 12:39:47