پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز ، دونوں جانب سے مین کھلاڑی انجری کا شکار ہو کر پہلے ٹیسٹ سے باہر

منگل 13 اکتوبر 2015 13:05

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز ، دونوں جانب سے مین کھلاڑی انجری کا شکار ہو کر پہلے ٹیسٹ سے باہر

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) کرکٹ کی دنیا میں اس وقت پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ یواے ای میں کھیلی جانے والی یہ سیریز دونوں ٹیموں کیلئے نہایت اہم ہے کیونکہ یہ سیریز جیتنے والی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی ورلڈ رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لے گی۔ کھیل کے میدان میں پرفارمنس دینے کا پریشر تو دونوں ٹیموں پر ہے تاہم پہلا ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل ہی دونوں ٹیموں کو بڑے جھٹکے اس صورت میں لگے ہیں کہ دونوں ہی ٹیموں کے بڑے کھلاڑی کھیل کے میدان میں جانے سے پہلے ہی زخمی ہو گئے ہیں۔

سب سے پہلاجھٹکا پاکستان کو اس وقت لگا جب پاکستان کے ایک روزا میچوں کے کپتان اظہر علی انجری کا شکار ہو گئے اور پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان لیگ اسپنر یاسر شاہ کی صورت میں ہوا جنہوں نے ماضی میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور صرف 10 ٹیسٹ میچوں میں اب تک 61 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ یاسر شاہ کو انگلینڈ کے خلاف بڑا ویپن سمجھا جا رہا تھا تاہم انجری کی بدولت ان کی پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

دوسری جانب انگلینڈ کو بھی شروعات میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے کیونکہ انگلینڈ کے سٹرائیک گیند باز سٹیفن فن ٹخنے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد انگلینڈ ٹیم مینجمنٹ نے انہیں پہلے ٹیسٹ میں نہ کھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کھیل کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی دونوں ٹیموں کے بڑے کھلاڑیوں کا انجری کا شکار ہو جانا دونوں ٹیموں کیلئے مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔

وقت اشاعت : 13/10/2015 - 13:05:33