قومی سکواڈ میں صرف دو سپنرز کی موجودگی مس مینجمنٹ ، مصباح الحق

منگل 13 اکتوبر 2015 13:39

قومی سکواڈ میں صرف دو سپنرز کی موجودگی مس مینجمنٹ ، مصباح الحق

ابو ظہبی () یاسر شاہ کی انجری کے بعد پاکستان کی ٹیم میں صرف ایک سپیشلسٹ سپنر ذوالفقار بابر کے علاوہ کوئی دوسرا اسپیشلسٹ سپنر موجود ہی نہیں ہے ۔ یاسر شاہ انجری کا شکار ہوکر انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ، کپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ اسکواڈ میں صرف دو سپنرز کی موجودگی کو مس منیجمنٹ قرار دیا ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی امیدوں کے محور یاسر شاہ میچ کے آغاز سے قبل فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کر سکے ، لیگ سپنر نے رواں برس سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں چوبیس شکار کیے اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کیا ۔

ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم صرف ایک سپیشلسٹ سپنر ذوالفقار بابر کے ساتھ میدان میں اتری ، 16 رکنی ٹیسٹ سکواڈ میں کوئی دوسرا سپیشلسٹ سپنر موجود ہی نہیں ہے ، کپتان مصباح الحق نے اس کو مس منیجمنٹ قرار دے دیا ۔ انگلینڈ کو شکست دے کر پاکستان کے پاس آئی سی سی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر آنے کا سنہری موقع ہے تاہم اس کے لیے سلیکٹرز اور ٹیم منیجمنٹ کو پلاننگ کرنا ہو گی ۔

وقت اشاعت : 13/10/2015 - 13:39:30