بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کی شرکت حکومتی اجازت سے مشروط کردی گئی

اجازت نہ ملنے کی صورت میں قومی ٹیم ایونٹ سے دستبردار ہو سکتی ہے ‘ذرائاع

پیر 8 فروری 2016 12:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کی شرکت حکومتی اجازت سے مشروط کردی گئی ، اجازت نہ ملنے کی صورت میں قومی ٹیم ایونٹ سے دستبردار ہو سکتی ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے مقابلے بھارت میں آٹھ مارچ سے تین اپریل تک ہوں گے ، ہمسایہ ملک میں سکیورٹی کی خراب صورتحال کی وجہ سے قومی ٹیم کی میگا ایونٹ میں شرکت یقینی نہیں اس سلسلے میں پی سی بی کو حکومتی احکامات کا انتظار ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چئیر مین شہریار خان نے دبئی میں آئی سی سی میٹنگ میں یہ معاملہ اٹھایا ‘میٹنگ میں پاکستان کے میچز بھارت کی بجائے سری لنکا یا بنگلہ دیش میں کرانے کی تجویز سامنے آئی ‘ اگر پی سی بی کو حکومت سے اجازت نہ ملی تو قومی ٹیم ورلڈ ٹی ٹوینٹی سے دستبردار بھی ہو سکتی ہے ۔

وقت اشاعت : 08/02/2016 - 12:33:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :