آل کراچی شرافی اسٹار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز مارچ میں ہوگا

پیر 8 فروری 2016 16:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) شرافی اسٹار فٹ بال کلب لانڈھی کے زیر اہتمام آل کراچی شرافی اسٹار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز مارچ کے پہلے ہفتے سے ہوگا ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے تمام مقابلے شرافی اسٹار فٹ بال اسٹیڈیم لانڈھی پر منعقد ہوگا جس میں شہر کی معروف 64فٹ بال ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔ٹورنامنٹ آرگنائزر نے ایونٹ میں شرکت کی خواہش مند ٹیموں کے آفیشل سے درخواست کی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ سیکریٹری ممتاز شاہ اور آصف شاہ سے 0345-3621688یا 0345-8108225پر رابطہ کریں ۔

وقت اشاعت : 08/02/2016 - 16:37:03