پی سی بی کی شاہ خرچیاں ، ساٹھ فیصد سٹاف پی ایس ایل سے لطف اٹھانے میں مصروف

بدھ 10 فروری 2016 16:57

پی سی بی کی شاہ خرچیاں ، ساٹھ فیصد سٹاف پی ایس ایل سے لطف اٹھانے میں مصروف

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار10فروری- 2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام ایک جانب تو ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے اور بھارت سے سیریز کی منسوخی پر خزانے خالی ہونے کی دہائیاں اور ڈاؤن سائزنگ کی صلاح دیتے ہیں تو دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے دوران کروڑوں روپے کے غیر ضروری شاہانہ اخراجات بھی کئے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس وقت کرکٹ بورڈ کا کم و بیش ساٹھ فیصد اسٹاف دبئی میں پی ایس ایل کے مزے لوٹ رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کے اعلی عہدیداروں کے خاص مہمان بھی مال مفت کے مزے لوٹ رہے ہیں جب کہ بورڈ نے پاکستان بھر سے اپنے من پسند صحافیوں کی فہرست بھی تیار کی ہے جنہیں پی ایس ایل سے لطف اٹھانے کیلئے بھیجا جا رہا ہے جن پر لاکھوں روپے کے اخراجات آئیں گے ۔

وقت اشاعت : 10/02/2016 - 16:57:58