7سال بعد قومی ٹیم میں خرم منظور کی شمولیت ، ہارون الرشید کا فیصلہ کا دفاع
احمد شہزاد مسلسل ناکامی سے دوچار تھے جس کے باعث انہیں ڈراپ کیا گیا،پر خرم منظور بہتر چوائس ہیں، ہارون الرشید
جمعرات 11 فروری 2016 19:44
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون شید نے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے احمد شہزاد کو ڈراپ اور خرم منظور کی شمولیت کا دفاع کیا ہے۔ ہارون رشید نے کہا کہ احمد شہزاد مسلسل ناکامی سے دوچار تھے جس کے باعث انہیں ڈراپ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ احمد شہزاد کے متبادل کے طور پر خرم منظور بہتر چوائس ہیں جس کی وجہ ان کی ڈومیسٹک کرکٹ اور انگلینڈ لائنز کے خلاف شاندار کارکردگی ہے۔
ہارون رشید نے کہا دیگر اوپنرز کے مقابلے میں خرم منظور کو ان کے تجربے کی بنیاد پر فوقیت دی گئی ہے اور امید ہے کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ہارون رشید نے کہا کہ احمد شہزاد اور صہیب مقصود پر کرکٹ ٹیم کے دروازے بند نہیں ہوئے اور وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی فارم پیش کرکے دوبارہ کم بیک کرسکتے ہیں۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر تاحال ویزے سے محروم
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال