.ساوٴتھ ایشین گیمز میں پاکستان کا ایک اور گولڈ میڈل، تعداد 9 ہو گئی
ویمنز تائیکوانڈو ایونٹ میں یاسمین خان کی فتح،مینز میں نوید نے برانز میڈل پایا، 10میٹرایئرپسٹل ٹیم ایونٹ میں چاندی کا تمغہ بھی مل گیا
اتوار 14 فروری 2016 12:04
گوہاٹی / لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) ساوٴتھ ایشین گیمزمیں پاکستان نے تائیکوانڈو میں مزید ایک طلائی تمغہ جیت لیا، یاسمین خان نے عمدہ کھیل کی بدولت یہ ممکن بنایا، مجموعی طور پر سونے کے9 میڈلز سمیت میڈلز کی تعداد 81 ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ساف گیمزمیں شریک 8 ممالک کے کھلاڑیوں میں میڈلزکی دوڑ جاری ہے، میزبان بھارت تمغوں کی ریس میں بدستور سرفہرست ہے جس نے ابھی تک سونے کے156تمغوں سمیت مجموعی طور پر268 میڈلز اپنے نام کیے ہیں، جن میں 85 چاندی اور27 کانسی کے میڈلزشامل ہیں۔
سری لنکا 163 میڈلزکے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، اس میں 25 سونے، 55 چاندی اور83 کانسی کے میڈلز شامل ہیں۔پاکستان 81 میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، اس میں9 سونے، 27 چاندی اور 45 کانسی کے تمغے شامل ہیں، پاکستانی ٹیم نے ووشو، ریسلنگ میں2، 2 جب کہ ہاکی، اسکواش، سوئمنگ، ویٹ لفٹنگ اور تائیکوانڈو ایونٹس میں ایک، ایک طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، بنگلہ دیش 58 کے ساتھ چوتھے نمبرپر ہے، بنگال ٹائیگرز نے اب تک 4 سونے، 12 چاندی اور42 کانسی کے میڈلز جیتے ہیں۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان