ڈیوڈ گوفن اور کولشرائبر بی ایم ڈبلیو اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 29 اپریل 2016 17:32

ڈیوڈ گوفن اور کولشرائبر بی ایم ڈبلیو اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

میونخ ۔ 29 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اپریل۔2016ء) ڈیوڈ گوفن، فیبیو فوگنینی اور کولشرائبر نے بی ایم ڈبلیو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

جرمنی کے شہر میونخ میں جاری مینز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل ٹاپ سیڈڈ بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن نے ڈومنیکا کے وکٹر ایسٹریلا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5-7 ، 6-3 اور 6-2 سے شکست دی۔ اٹلی کے فیبیو فوگنینی نے قزاخستان کے مخیل کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-3 اور 7-5 رہا۔ فورتھ سیڈڈ جرمنی کے فلپ کولشرائبر نے ہم وطن حریف فلورین میئر کو 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

وقت اشاعت : 29/04/2016 - 17:32:20