رافیل نڈال ریو اولمپکس میں ہسپانوی دستے کی قیادت کریں گے

ہفتہ 30 اپریل 2016 11:49

رافیل نڈال ریو اولمپکس میں ہسپانوی دستے کی قیادت کریں گے

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) ہسپانوی ٹینس سٹار اور 14 مرتبہ کے گرینڈسلام چمپئن رافیل نڈال ریو اولمپکس گیمز کی افتتاحی تقریب میں ہسپانوی دستے کی قیادت کریں گے۔

(جاری ہے)

اولمپک گیمز 5 اگست سے برازیل میں شروع ہوں گے جن میں 160 سے زائد ممالک سے 8 ہزار ایتھلیٹس کی شرکت متوقع ہے۔ اپنے ایک بیان میں نڈال نے کہا کہ افتتاحی تقریب میں ملکی پرچم تھامنے کیلئے منتخب ہونا میرے لئے باعث فخر ہے ‘میگا گیمز میں کوشش ہو گی کہ غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ملک کیلئے طلائی تمغہ اپنے نام کروں۔ نڈال نے 2008ء میں بیجنگ میں منعقدہ اولمپکس گیمز میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا تھا

وقت اشاعت : 30/04/2016 - 11:49:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :