اختر علی میموریل ٹورنامنٹ میں ڈھاکہ اسپورٹس کا فاتحانہ آغاز

پیر 2 مئی 2016 22:47

اختر علی میموریل ٹورنامنٹ میں ڈھاکہ اسپورٹس کا فاتحانہ آغاز

کراچی ۔ 29 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مئی۔2016ء) کے سی سی اے زون2کے زیر اہتمام جاری اختر علی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈھاکہ اسپورٹس نے نذیر حسین جیم خانہ گلبرگ پر 100رنزسے برتری حاصل کرکے ایونٹ میں اپنا فاتحانہ آغاز کیا۔ 265 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ناکام سائیڈ 164رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عبدل محمد کی 80 اور جان داد کی 57 رنز کی عمدہ اننگز اور ظفر خان کی 4 اور عبدالودود کی 3 کارآمد وکٹیں۔

حسن قاضی کی69 رنز اور 3 وکٹیں ان کی ٹیم کے کام نہ آسکیں۔ این ایچ جیم خانہ گلبر گ گراوٴنڈ پر ڈھاکہ اسپورٹس نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 40 اوورز میں 9 وکٹوں پر 264 رنز اپنے کھاتے میں جمع کرائے۔7 ویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے عبدل محمد نے 80 ناقابل شکست رنز بنائے جبکہ اوپنر جان داد نے 57 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

نعیم خان نے 27، اصغر خان نے 25 اورکریم خان نے 23 رنز کی باری کھیلی۔

حسن قاضی نے 42 رنز اور محمد علی نے 48 رنز کے عوض 3,3 کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا اور 2 وکٹیں عثمان غنی کے ہاتھ لگیں۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں نذیر حسین جیم خانہ گلبرگ کی ہمت 33.3اوورز میں جواب دے گئی جب تمام وکٹوں پر صرف164رنز ہی اسکور بورڈ پر لگائے جاسکے۔ حسن قاضی نے عمدہ بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی اپنی ٹیم کے ہیرو ثابت ہوئے انہوں نے 69 رنز کی شاندار باری کھیلی۔ حسین عباس نے 21، سیف الحق نے 19،عدنان خالد نے 14اور فرمان آصف 13رنز کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔ ظفر خان نے 59 رنز کے عوض 4کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ عبدالودود نے 46 رنز پر 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔

وقت اشاعت : 02/05/2016 - 22:47:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :