نوویک جوکووچ، کائی نیشیکوری اور جو ویلفرائیڈ سونگا میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 5 مئی 2016 11:51

میڈرڈ ۔5 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 مئی۔2016ء) سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ، جاپان کے کائی نیشیکوری اور فرانس کے جو ویلفرائیڈ سونگا اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے جبکہ گیل مونفلس ، جان مارٹن ڈیل پوٹرو، مارشل گرانولر اور فابیو فوجنینی دوسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

سپین کے دارلحکومت میڈرڈ میں میں جاری اے ٹی پی مینز سنگلز ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں سربیا کے نوویک جوکووچ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کروشیا کے بورنا کورک کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ ایک اور میچ میں جاپان کے کائی نیشیکوری نے اٹلی کے فابیو فوجنینی کو 6-2، 3-6 اور 7-5 سے شکست دیکر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ دوسرے راؤنڈ کے دیگر میچوں میں جو ویلفرائیڈ سونگا، ڈیوڈ فیرر، جائلز سیمون، جیک سوک اور جاؤ سوسا نے بھی کامیابی حاصل کی۔

وقت اشاعت : 05/05/2016 - 11:51:29