اسلام آباد گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ روواں سال ستمبر میں کھیلی جائے گی
جمعرات 26 مئی 2016 12:42
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے کہا ہے کہ اسلام آباد گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ روواں سال ستمبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ملک میں خواتین میں نیٹ بال کے کھیل کے لئے مختلف شہروں میں ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اسلام آباد، فیصل آباد، بہاولپور، پشاور، کوئٹہ، ملتان شامل ہیں، اور ان ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والی لڑکیوں کو بیرون ملک تربیت کے لئے بھیجا جائے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے پہلی اسلام آباد گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ روواں سال ستمبر میں کھیلی جائے گی جس میں بارہ ٹیموں کو رکھا جائے گا اور ایونٹس میں شرکت کرنے کی خواہش رکھنے والی خواتین ٹیم کے عہدیدار اپنی، اپنی ٹیموں کا اندراج کروانے کے لئے فون نمبر 0321-9229711 اور 0331-5388841 پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں-
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
بنگلہ دیش اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 28 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں 28 اپریل بروز اتوار کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا
-
49واں سالانہ واپڈاا نٹر یونٹ سرکل کبڈی ٹورنامنٹ 28اپریل سے شروع ہوگا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا