بنگلہ دیش اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 28 اپریل کو کھیلا جائے گا

جمعہ 26 اپریل 2024 13:23

سلہٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) بنگلہ دیش اور بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 اپریل کو سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی خواتین ٹیم اپنے دورہ بنگلہ دیش کے دوران میزبان خواتین ٹیم کے خلاف 5بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلیں گی ۔

(جاری ہے)

سیریز میں بنگلہ دیشی خواتین ٹیم کی قیادت نگار سلطانہ کریں گی جبکہ مہمان بھارتی خواتین ٹیم کو ہرمن پریت کور لیڈ کریں گی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 30 اپریل کو کھیلا جائے گا،تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 2مئی کو کھیلا جائے گا،چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 6 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ9مئی کو کھیلا جائے گا۔ پانچ میچوں کی سیریز کے تمام میچز سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔\932
وقت اشاعت : 26/04/2024 - 13:23:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :