بی سی سی آئی نے دورہ زمبابوے کیلئے سنجے بانگر کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا
جمعہ 27 مئی 2016 12:34
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے دورہ زمبابوے کے لیے سنجے بانگر کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سنجے بانگرکو دورہ زمبابوے کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے جو 8 جون سے شروع ہوگا۔بھارتی ٹیم زمبابوے کے دورے میں ہرارے کے کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔
بی سی سی آئی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ آبھے شرما کو ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقررکیا گیا ہے بھارت بورڈ نے ٹیم کے دورے کیلئے انتظامی حوالے سے بڑی تبدیلیاں کی ہیں جس میں سابق کرکٹر اور آندھرا پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے زونل سیکرٹری کوکا رمیش کو انتظامی منیجر بن گئے ہیں۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدرآباد کو35رنز سے ہرادیا
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کےایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا