سپورٹس سائنسدانوں نے کرکٹرزکی انجری کا حل ڈھونڈنے کے لئے کام شروع کر دیا

اتوار 29 مئی 2016 12:16

سپورٹس سائنسدانوں نے کرکٹرزکی انجری کا حل ڈھونڈنے کے لئے کام شروع کر دیا

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مئی۔2016ء ) سپورٹس سائنسدانوں نے کرکٹرزکی انجری کا حل ڈھونڈنے کے لئے کام شروع کر دیا ۔کھیلوں کی ویب سائٹ کے مطابق اسپورٹس سائنسدانوں نے حال ہی میں گائیڈڈمیزائل ٹیکنالوجی کی مددسے ایسی ڈیوائس تیارکی ہے جسے دورانِ بولنگ بھی پہناجاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے باآسانی اندازہ لگاجاسکے گا کہ بولنگ کے دوران بولر کے جسم کے کس کس حصے پر زیادہ دباؤ پڑا جو انجری کا سبب بنا۔مختلف ایکشن کے حامل بولرزکا دورانِ بولنگ جسم کے مختلف حصوں پر زیادہ دباؤ پڑتاہے۔جس کی جانچ سینسرزسے حاصل ہونیوالی ریڈنگ سے کی جائیگی اور جس کی روشنی میں کھلاڑیوں کو انجریز سے بچانے کی ترکیب سوچی جائیگی۔

وقت اشاعت : 29/05/2016 - 12:16:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :