انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان مقابلوں کوسپر سیریز کا درجہ حاصل ہوگا
پوائنٹس سسٹم کی بنیاد پر مجموعی فاتح کو25 ہزار پاوٴنڈ کا خصوصی انعام ملے گا سپرسیریز میں زیادہ جان پیدا کرنے کیلئے مشترکہ فاتح کیلئے 25 ہزار پاوٴنڈ کے خصوصی انعام کا بھی اعلان
اتوار 29 مئی 2016 12:35
لیڈز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مئی۔2016ء) انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان مقابلوں کوسپر سیریز کا درجہ حاصل ہوگا اور پوائنٹس سسٹم کی بنیاد پر مجموعی فاتح کو25 ہزار پاوٴنڈ کا خصوصی انعام ملے گا۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے باضابطہ طور پر سری لنکا اور پاکستان کے ساتھ ہوم مقابلوں کو سپرسیریز کا درجہ دیدیا جس کے تحت تمام فارمیٹس کے مقابلوں میں فتح پر پوائنٹس ملیں گے ٹور کے آخر پر جوٹیم زیادہ پوائنٹس حاصل کریگی وہ مجموعی فاتح قرار پائے گی۔
سپرسیریز میں زیادہ جان پیدا کرنے کیلئے مشترکہ فاتح کیلئے 25 ہزار پاوٴنڈ کے خصوصی انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔پوائنٹس سسٹم کی تفصیلات پہلے ہی سامنے آچکیں، جس میں ٹیسٹ فتح پر 4 پوائنٹس اور ڈرا ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو دودو پوائنٹس ملنے ہیں اس طرح سفید گیند کے ساتھ کھیلے گئے میچز میں کامیابی پر 2 جبکہ مقابلہ ٹائی ہونے یا نہ ہوپانے پر دونوں سائیڈز کے حصے میں ایک ایک پوائنٹ آئے گا۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
میجر لیگ کرکٹ2024ء کا آغاز 5 جولائی سے ہوگا،ایم ایل سی اور دی ہنڈرڈ کے شیڈول میں 6 روز کا ٹکرائو
-
انٹرڈیپارٹمنٹ ٹینس ٹورنامنٹ ، پاکستان ایئر فورس نے واپڈا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
-
بنگلہ دیش نے زمبابوے کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 9 رنز سے شکست دیدی، سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری
-
لاڑکانہ، شہید محترمہ بینظیر میڈیکل یونیورسٹی کے تیرہویں سالانہ سپورٹس ویک کاآغاز
-
آئر لینڈ اور انگلینڈ سے ٹی ٹوئٹنی سیریز کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم لاہور ائیرپورٹ سے آئر لینڈ روانہ
-
آئر لینڈ اور انگلینڈ سے ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آئر لینڈ روانہ ،قا ئم مقام گورنر پنجاب کی لاہور ائیرپورٹ پر قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات