محمد حفیظ اپنے گھٹنے کا ایم آر آئی کروانے مقامی ہسپتال پہنچ گئے

پیر 30 مئی 2016 14:25

محمد حفیظ اپنے گھٹنے کا ایم آر آئی کروانے مقامی ہسپتال پہنچ گئے

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30مئی ۔2016ء )قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز محمد حفیظ اپنے گھٹنے کا ایم آر آئی کروانے مقامی ہسپتال پہنچ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حفیظ مقامی ہسپتا ل میں چوتھی مرتبہ گھٹنے کا ایم آر آئی کروائیں گے جس کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد سلیکٹرز انہیں دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم میں شامل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے ۔حفیظ کا کہنا تھا کہ وہ جلد سے جلد کرکٹ میں واپسی چاہتے ہیں ،قوم انکی صحت یابی کے لیے دعا کرے۔ اوپنر بھارت میں کھیلے گئے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد سے ابھی تک کرکٹ کے میدان میں قدم نہیں رکھ سکے ہیں ،ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ حفیظ کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور کسی قسم کی جلد بازی انکے کیریئر کے لیے بہت نقصاندہ ثابت ہوگی۔

وقت اشاعت : 30/05/2016 - 14:25:31