پاکستان ہاکی درست سمت میں چل پڑی، طاہر زمان

جمعرات 23 جون 2016 16:37

پاکستان ہاکی درست سمت میں چل پڑی، طاہر زمان

لاہور۔23 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جون ۔2016ء )فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر طاہر زمان نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی درست سمت میں چل پڑی ہے وہ دن دور نہیں جب ہمارے نوجوان کھلاڑی ملک و قوم کے لیے کامیابیاں سمیٹنا شروع کر دینگے۔

(جاری ہے)

یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مختصر فارمیٹ کی ہاکی شروع کر کے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا ہے امید ہے کہ ٹورنامنٹ کے اختتام پر بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے مستقبل کے سٹار کھلاڑی بنائے جائیں گے۔

فائیو ایے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں چھ درجن کھلاڑی ان ایکشن ہیں جن کی کارکردگی کا بریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ٹورنامنٹ سے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جو مستقبل کا اثاثہ ثابت ہونگے۔

وقت اشاعت : 23/06/2016 - 16:37:57