فاسٹ باؤلر محمد عامرٹیسٹ میں واپسی کیلیے ذہنی طورپر تیار ہیں ،وہ دباؤ سنبھال لیں گے ،انتخاب عالم

پیر 27 جون 2016 22:48

فاسٹ باؤلر محمد عامرٹیسٹ میں واپسی کیلیے ذہنی طورپر تیار ہیں ،وہ دباؤ سنبھال لیں گے ،انتخاب عالم

ہمپشائر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے کہا ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد عامرٹیسٹ میں واپسی کے لیے ذہنی طورپر تیار ہیں اور وہ دباؤ کو سنبھال لیں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انتخاب عالم نے کہاکہ ہمپشائر پہنچنے کے بعد ہماری تیاریاں بہترین چل رہی ہیں، ہم نے تین روزہ میچ کھیلا تاہم اس کا ایک دن بارش کی نذر ہوگیا لیکن لڑکے جم میں کام میں مصروف رہے ان تیاریوں کے دوران کسی قسم کی کوئی انجری اور پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا اس لیے ہم اس کیمپ کے نتائج سے مطمئن ہیں۔

محمد عامر کی کرکٹ پر پابندی کے بعد ٹیسٹ میں واپسی کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ محمد عامر لارڈز ٹیسٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں، ہم سب اس کی واپسی کے حوالے سے اردگرد کے حالات سے واقف ہیں۔قومی ٹیم کے منیجرکے مطابق عامر ذہنی طورپر اس دورے کے لیے تیار تھے اور وہ اس سے اچھی طرح نمٹیں گے کیونکہ بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے بعد یہ ان کا پہلا بیرونی ملک کا دورہ نہیں اور وہ انگلینڈ بھی آچکے ہیں۔

وقت اشاعت : 27/06/2016 - 22:48:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :