پاکستان کرکٹ ٹیم نے ساؤتھمپٹن کے بعد نانٹن میں ٹریننگ کا آغازکر دیا

جمعرات 30 جون 2016 15:48

ٹانٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ساؤتھمپٹن کے بعد نانٹن میں ٹریننگ کا آغازکر دیا،ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ اسٹیورکسن کھلاڑیوں کومشقیں کروائیں ، گرین شرٹس اتوار کو سمرسیٹ کیخلاف3روزہ پریکٹس میچ سے دورہ انگلینڈ کا باقاعدہ آغاز کرے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم گزشتہ شام ساؤتھمپٹن سے ٹانٹن پہنچی تھی، انگلش کنڈیشنزمیں ایڈجسٹ ہونے کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 10 روز تک ساؤتھمپٹن میں جاری رہا جہاں کھلاڑیوں نے کوچ مکی آرتھر کی نگرانی میں بھرپور ٹریننگ کی۔

ٹیسٹ اسکواڈ نے جمعرات کو ٹانٹن میں ٹریننگ کا آغازکردیا ، ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ اسٹیورکسن کھلاڑیوں کومشقیں کروائیں ، پاکستان ٹیم دورہ انگلینڈ کا باقاعدہ آغازاتوارکوسمرسیٹ کیخلاف 3 روزہ پریکٹس میچ سے کریگی۔دوسرا پریکٹس میچ 8 سے10جولائی تک سسیکس کیخلاف ہوگا۔ پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان 4میچزپرمشتمل سیریزکا پہلا ٹیسٹ 14 جولائی سے لارڈز میں شروع ہوگا۔

وقت اشاعت : 30/06/2016 - 15:48:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :