برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے فیصلے نے سرینا ولیمز کو3.80لاکھ ڈالرز سے محروم کردیا

منگل 12 جولائی 2016 12:51

برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے فیصلے نے سرینا ولیمز کو3.80لاکھ ڈالرز سے محروم کردیا

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12جولائی ۔2016ء ) برطانوی عوام کی جانب سے یورپی یونین سے نکلنے کے فیصلے نے امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز کو 3لاکھ 80ہزار ڈالرز سے محروم کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سال کا تیسرے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ ومبلڈن کے ویمن سنگل ایونٹ کی فاتح کھلاڑی کے لیے انعامی رقم29لاکھ 70ہزار ڈالرز رکھی گئی تھی تاہم ایونٹ شروع ہونے سے پہلے ہی برطانوی عوام نے یورپی یونین سے نکلنے کا فیصلہ سنا دیا جس کے نتیجے میں برطانوی پاؤنڈ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 30کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ۔

پاؤنڈ کی قیمت میں کمی کا سب سے بڑا نقصان 34سالہ امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز کو ہوا جنہوں نے ایونٹ کے فائنل میں اینجلیک کربر کو ہرا کر سٹیفی گراف کا 22گرینڈ سلام جیتنے کا ریکارڈ برابر کیا تاہم پاؤنڈ سستا ہونے کے باعث ان کے حصے میں 25لاکھ 90ہزار ڈالر ہی آئے ۔

وقت اشاعت : 12/07/2016 - 12:51:40