ریو اولمپکس گیمز،لیٹن ہیوٹ ذاتی وجوہات کی بناء پر آسٹریلوی ٹینس ٹیم کی کوچنگ سے دستبردار

منگل 19 جولائی 2016 12:27

ریو اولمپکس گیمز،لیٹن ہیوٹ ذاتی وجوہات کی بناء پر آسٹریلوی ٹینس ٹیم کی کوچنگ سے دستبردار

میلبورن ۔ 19 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جولائی ۔2016ء) سابق آسٹریلوی سٹار اور دو مرتبہ گرینڈسلام کے چیمپئن لیٹن ہیوٹ ذاتی وجوہات کی بناء پر ریو اولمپکس گیمز کے حوالے سے آسٹریلوی ٹینس ٹیم کی کوچنگ سے دستبردار ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیوٹ کی کوچنگ سے دستبرداری آسٹریلوی ٹینس ٹیم کیلئے ایک بڑا دھچکا ہے کیونکہ اس سے قبل نک کرگیوس اور برنارڈ ٹامک بھی میگا گیمز سے دستبرداری اختیار کر چکے ہیں۔ ٹینس آسٹریلیا نے ہیوٹ کی جگہ مارک ڈراپر کو ٹیم کی کوچنگ سونپنے کے حوالے سے آسٹریلوی اولمپک کمیٹی سے اجازت طلب کی ہے ، منظوری ملنے کے بعد باضابطہ طور پر ٹیم کے نئے کوچ کا اعلان کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 19/07/2016 - 12:27:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :