پالی کیلے: آج سری لنکا کا طاقتور آسٹریلیا کیساتھ پہلا ٹاکرا، آئی لینڈرز کھلاڑیوں کی طویل مشاورت

پیر 25 جولائی 2016 17:27

پالی کیلے: آج سری لنکا کا طاقتور آسٹریلیا کیساتھ پہلا ٹاکرا، آئی لینڈرز کھلاڑیوں کی طویل مشاورت

پالی کیلے( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جولائی ۔2016ء ) سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچو ں کی سیریز کا پہلا میچ آج سے پالی کیلے میں شروع ہوگا۔ آسٹریلیا نے اس میچ کیلئے انتائی مضبوط ٹیم کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف سری لنکا کی ٹیم انگلینڈ کیخلاف انتہائی ناقص کارکردگی کے بعد شدید دباو میں ہے۔ اس ٹیسٹ سے پہلے سری لنکا کے کھلاڑیوں نے طویل مشاورت کی جس میں آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں کامیابی کیلئے حکمت عملی بنائی گئی۔ دونوں ٹیموں میں تین ٹیسٹ میچ، پانچ ون ڈیز اور دو ٹی ٹونٹی کھیلے جائیں گے۔ واضحرہے کہ پالی کیلے آسٹریلیا کیلئے خوش قسمت سٹیڈیمز میں سے ایک ہے۔۔

وقت اشاعت : 25/07/2016 - 17:27:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :