انگلینڈ ٹیم کی ذمہ داری سب سے بڑا امتحان ہے،انگلش فٹبال ٹیم کے نئے کوچ سیم الرڈائس

پیر 25 جولائی 2016 18:52

انگلینڈ ٹیم کی ذمہ داری سب سے بڑا امتحان ہے،انگلش فٹبال ٹیم کے نئے کوچ سیم الرڈائس

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے نئے کوچ سیم الرڈائس کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم کی ذمہ داری ان کے کیریئر کا سب سے بڑا امتحان ہوگا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی قومی ٹیم کے کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے انھوں نے پہلی نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افراد کی نظامت ان کا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔ سیم الرڈائس نے انگلش پریمئیر لیگ کے کلب سنڈرلینڈ کو گذشتہ سیزن میں لیگ سے باہر ہونے سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔انھیں یورو 2016 ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کے بعد رائے ہاجسن کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 25/07/2016 - 18:52:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :