ناقص بیٹنگ انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سبب بنی، اگلا ٹیسٹ جیت کر سیریز میں کم بیک کرنے کی کوشش کرینگے ‘ اظہر علی

منگل 26 جولائی 2016 13:14

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی نے کہا ہے کہ ناقص بیٹنگ مانچسٹر ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سبب بنی، اگلا ٹیسٹ جیت کر سیریز میں جاندار کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میں ناکامی پر بے حد مایوسی ہوئی، بلے باز کنفیوز نظر آئے، بلے بازوں کی غیرذمہ دارانہ بیٹنگ ٹیم کی شکست کا سبب بنی، اگلے میچز میں فتوحات کیلئے بلے بازوں کو اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لانا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ بشمول میرے تمام کھلاڑیوں کو غلطیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے، اگلا میچ جیت کر سیریز میں جاندار کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے تاہم مقصد کے حصول کیلئے ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانا ہو گی۔
وقت اشاعت : 26/07/2016 - 13:14:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :