ایک اور انڈین ایتھلیٹ ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام ہوگیا

منگل 26 جولائی 2016 13:14

ایک اور انڈین ایتھلیٹ ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام ہوگیا

برازیلیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں پانچ اگست سے شروع ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں شرکت کیلئے منتخب کیے جانے والے انڈین ایتھلیٹ اندرجیت سنگھ ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے میڈیا رپورٹ کے مطابق اندرجیت سنگھ کو گولہ پھینکنے کے مقابلے میں حصہ لینے کیلئے انڈین دستے میں شامل کیا گیا تھا۔

انڈیا کی انسدادِ ڈوپنگ کی قومی ایجنسی ’ناڈا‘ نے 22 جون کو ان کا نمونہ لیا تھا اور تجزیے سے اس میں دو ممنوعہ ادویات کے اثرات کا پتا چلا۔ تجزئیے کے بعد اندرجیت سنگھ کی ریو اولمپکس میں شرکت مشکوک ہوگئی ناڈا نے ان سے کہا ہے کہ اگر وہ اپنے دوسرے نمونے کا تجزیہ کروانا چاہتے ہیں تو سات دن میں اپنا نمونہ دے دیں ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کے اعلان کے بعد اندرجیت سنگھ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ ایک سازش کا شکار ہوئے ہیں کیونکہ وہ حکام کے خلاف کھل کر بولتے ہیں ‘ہریانہ سے تعلق رکھنے والے اندرجیت سنگھ نے گذشتہ سال فیڈریشن کپ میں 20.65 میٹر دور گولہ پھینک کر ورلڈ چمپئن شپ اور ریو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

(جاری ہے)

اندرجیت سنگھ نے 2014 کے ایشیائی کھیلوں میں بھی کانسی کا تمغہ جیتا تھا ‘خیال رہے کہ اندرجیت ریو اولمپکس کیلئے انڈین دستے میں شامل ایسے دوسرے ایتھلیٹ ہیں جو رواں ہفتے ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام ہوئے ‘ان سے پہلے انڈین پہلوان نرسہما یادو ممنوعہ قوت بخش ادویات کے ٹیسٹ میں ناکام رہے تھے۔نرسمہا ‘کْشتی میں 74 کلوگرام وزن کے مقابلوں میں انڈیا کی نمائندگی کرنے کیلئے ریو جانے والے تھے۔

وقت اشاعت : 26/07/2016 - 13:14:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :