شندور پولو فیسٹیول ، ٹوورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کی جانب سے تیار کردہ گانے کی ویڈیو ریلیز کردی گئی

منگل 26 جولائی 2016 14:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جولائی ۔2016ء ) شندور پولو فیسٹیول کیلئے ٹوورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کی جانب سے تیار کردہ گانے کی ویڈیو ریلیز کردی گئی جس کو خیبرپختونخوا کے نامور گلوکاروں ذیک آفریدی اور مہتاب زیاب نے مل کر تیار کیا ہے ،شندور فیسٹیول کا افتتاح 29جولائی کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کرینگے جبکہ دوسرے روز گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ مہمان خصوصی ہونگے ،ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے سیاحت عبدالمنیم خان نے کانفرنس ہال ٹوورازم کارپوریشن پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر انکے ہمراہ منیجنگ ڈائریکٹر ٹوورازم کارپوریشن مشتاق احمد خان ، جنرل منیجر ایڈمن اینڈ پراپرٹیز سجاد حمید سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں، عبدالمنیم خان نے کہاکہ صوبائی حکومت اور ٹورازم کارپوریشن کی خواہش ہے کہ شندور پولو فیسٹیول کو شایان شان طریقے سے منایا جائے اور ان کی کوششوں کی بدولت اس تاریخی ایونٹ کو 29جولائی کو منعقد کیا جارہاہے جس کا فائنل 31جولائی کو کھیلا جائے گا،افتتاحی میچ لاسپور اور غزر کی ٹیموں کے مابین ہوگا ، انہوں نے کہاکہ شندور کی مناسبت سے تیار کردہ گانے میں شندور اور گلگت کی عوام کی آپس میں دوستی ، رشتے اور بھائی چارے کا ذکر کیا گیا ہے جبکہ ساتھ ساتھ وہاں کی رسم و رواج ، روایتی کھانے، جھیلیں ، خوبصورت و حسین وادیاں بھی دیکھائی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

امسال شندور پولو فیسٹیول میں کلچر فیسٹیول بھی منعقد کیا جارہاہے جس میں شام کے اوقات میں وہاں کے سیاح اور مقامی افراد لطف اندوز ہوسکیں گے ۔مشیر عبدالمنیم نے کہاکہ شندور میں سیکورٹی کے فرائض چترال سکاؤٹس اور لوکل ایڈمنسٹریشن کررہی ہے جبکہ سیاحوں سمیت دیگر مہمانان خصوصی کیلئے ضلعی انتظامیہ چترال اور ٹوورازم کارپوریشن نے ٹینٹ ویلیج بنایا ہے جس میں وہاں رہائش حاصل کرسکیں گے ، انہوں نے کہاکہ غیر ملکی سیاحوں کیلئے حکومت نے ملاکنڈ ڈویژن میں این او سی کی شرط ختم کی ہوئی ہے لہٰذا تمام سیاح بغیر کسی رکاوٹ کے شندور فیسٹیول میں شرکت کرسکتے ہیں ،گلگت اور چترال میں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں پولو کھیل کو کھیل کی حد تک ہی رکھا جائے گا اور جو مسائل ان کے مابین موجود ہیں اس کیلئے ستمبر میں کمیٹی تشکیل دیکر معاملات کو حل کردیا جائیگا اور آئندہ ہر سال شندور پولو فیسٹیول 7 جولائی سے ہی منعقد کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 26/07/2016 - 14:27:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :