عمرا خان ٹینس ٹریننگ کیمپ قیوم سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگیا

منگل 26 جولائی 2016 16:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) حاجی ملک عمرا خان ٹینس ٹریننگ کیمپ پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگیا جس کا افتتاح پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان نے کیا اس موقع پر صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عمرایاز خلیل‘کوچز رومان گل ‘محمود خان ‘اسرار گل ‘انعام اللہ سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ‘ٹریننگ کیمپ میں نیشنل گیمز کے لئے منتخب کی جانیوالی خواتین کھلاڑی جن میں بینش پرویز ‘انعم ‘اورین وزیر اور عثمانیہ شامل ہیں جبکہ مردوں میں فرحان اللہ ‘شاہ سوار ‘اسفندریار ‘شہریار ‘حارث خان ‘جبران‘عبید اللہ ‘اکشف ‘شاکر اللہ ‘عدنان‘اکرام اللہ ‘طاہر اللہ ‘جہانزیب ‘محمد علی ‘سہیل ‘اظہار ‘عامر نسیم وغیرہ شامل ہیں یہ کیمپ ایک ماہ تک جاری رہیگا ۔

وقت اشاعت : 26/07/2016 - 16:49:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :