وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل نے اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر 5روزہ قومی اقلیتی کھیل میلہ کے انعقاد کی منظوری دیدی

کھیل میلہ میں شرکت کے لئے صوبائی سطح پر رجسٹریشن کاؤنٹر قائم کر دیئے ٗقومی اقلیتی کھیل میلہ 7 تا 11 اگست تک ہوگا

منگل 26 جولائی 2016 20:33

وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل نے اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر 5روزہ قومی اقلیتی کھیل میلہ کے انعقاد کی منظوری دیدی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل نے اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر 5روزہ قومی اقلیتی کھیل میلہ کے انعقاد کی منظوری دیدی ہے‘کھیل میلہ میں شرکت کے لئے صوبائی سطح پر رجسٹریشن کاؤنٹر قائم کر دیئے ہیں ‘قومی اقلیتی کھیل میلہ 7 تا 11 اگست تک سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگا ۔

وفاقی وزیر نے تمام اقلیتوں کو شرکت کی دعوت د یتے ہوئے انہیں ا پنی ٹیمیں رجسٹرڈ کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میلہ کی تمام دیکھ بھال اور سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس میلہ میں فٹ بال، کرکٹ، باسکٹ بال، باڈی بلڈنگ، اتھیلیٹکس، بیڈمنٹن اور رسہ کشی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

رجسٹریشن بلا قیمت ہو گی اوراس کی آخری تاریخ 30 جولائی 2016ء ہے رجسٹریشن کیلئے اسلام آباد کیلئے ڈپٹی سیکرٹری برائے وزارت انسانی حقوق ، نائنتھ فلور اسٹیٹ لائف بلڈنگ نمبر5 بلیو ایریا، رابطہ نمبر0519202252 ‘لاہور کے لئے ریجنل ڈائریکٹوریٹ انسانی حقوق ہاؤس نمبر148 .A نیو مسلم ٹاؤن ‘رابطہ نمبر042-99231968‘ فیکس نمبر042-99231970 ‘کراچی کے لئے ریجنل ڈائریکٹوریٹ انسانی حقوق ، بلاک نمبر5 ، سندھ سیکرٹریٹ نمبر4-A ، فراری روڈ‘رابطہ نمبر021-99205835 فیکس نمبر021-99205837‘پشاور کے لئے ریجنل ڈائریکٹوریٹ انسانی حقوق ، فیڈرل جوڈیشنل کمپلکس کورٹ نمبر11 ، حیات آبادرابطہ نمبر091-9219599 فیکس نمبر091-9219598 ‘بلوچستان کیلئے ریجنل ڈائریکٹوریٹ انسانی حقوق ، ہاؤس نمبر23-24/9 ، نیو الگیلانی روڈ ، رابطہ نمبر081-2869154‘فیکس نمبر081-2869058 پر رابطہ کیا جاسکتاہے۔

وقت اشاعت : 26/07/2016 - 20:33:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :