سات روسی ایتھلیٹس پر اولمپک میں شرکت کی پابندی عائد کر دی گئی

بدھ 27 جولائی 2016 12:57

سات روسی ایتھلیٹس پر اولمپک میں شرکت کی پابندی عائد کر دی گئی

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء)سپرنٹ کینو اسٹ اور پینٹ ایتھلیٹس کی گورننگ باڈیز نے کہا ہے کہ روس سے تعلق رکھنے والے پانچ سپرنٹ کینو اسٹ اور دو ماڈرن پینٹ ایتھلیٹس کی ریو اولمپک میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ چھ ایتھلیٹکس پر ممنوعہ ادویات لینے کے حوالے سے پابندی عائد کی گئی ۔

یاد رہے کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ ممنوعہ ادویات کی رپورٹ آنے کے بعد مختلف کھیلوں کی گورننگ باڈیز یہ فیصلہ کریں گی کہ کون سا ایتھلیٹ اولمپک میں حصہ لے سکتا ہے اور کون نہیں ‘آئی او سی نے اعلان کیا تھا کہ وہ روس پر مکمل پابندی عائد نہیں کریگی۔آئی او سی کے اس اعلان کے بعد سے مختلف گورننگ باڈیز نے 17 کھلاڑیوں پر اولمپک میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی ‘انٹرنیشنل کینو فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل سائمن ٹولسن کے مطابق آئی او سی کے اعلان کے بعد فیڈریشن نے ممنوعہ ادویات لینے والے کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لیا اور ان پر پابندی عائد کر دی ‘ماڈرن پینٹ ایتھلونز کی فیڈریشن کے مطابق جن دو روسی کھلاڑیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان کے نام ممنوعہ ادویات استعمال کرنے والے کھلاڑیوں کی رپورٹ میں ہیں تاہم دیگر تین روسی ماڈرن پینٹ ایتھلونز کھلاڑیوں کو اولمپک میں حصہ لینے کی اجازت ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن اور انٹرنیشنل شوٹنگ سپورٹ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ روسی کھلاڑیوں کی شرکت پر کوئی پابندی نہیں لگا رہے ‘یاد رہے کہ پیر کو سات روسی تیراکوں اور تین روئرز پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

وقت اشاعت : 27/07/2016 - 12:57:55