ریو اولمپکس کے آغاز سے قبل ڈوپنگ سے متعلق سکینڈلز نے کھیلوں میں عوامی دلچسپی کم کر دی

بدھ 27 جولائی 2016 12:58

ریو اولمپکس کے آغاز سے قبل ڈوپنگ سے متعلق سکینڈلز نے کھیلوں میں عوامی دلچسپی کم کر دی

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) ریو اولمپکس کے آغاز سے قبل ڈوپنگ سے متعلق سکینڈلز نے ان کھیلوں میں عوامی دلچسپی کم کر دی ہے۔19 ہزار افراد پر کیے گئے سروے کے مطابق19 ممالک کے 57 فیصد افراد نے بی بی سی کو بتایا کہ ڈوپنگ کی وجہ سے ان کھیلوں کے لیے لوگوں کی دلچسپی پر اثر پڑا ہے۔ تاہم جرمنی اور میزبان ملک برازیل کے لوگ اس سے متاثر نہیں ہوئے۔

سروے میں 62 فیصد افراد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کھیلوں میں ان کے ملک کی کارکردگی کا بہت یا کچھ حد تک اثر قومی فخر پر پڑتا ہے۔سروے میں شامل ابھرتی ہوئی معیشتوں کے شرکا کے مطابق اولمپکس میں کامیابی کا ایک بڑا اثر ضرور پڑتا ہے جن میں انڈونیشیا، کینیا، روس، پیرو اور انڈیا شامل ہیں ‘برازیل، جرمنی، امریک اور فرانس کے لوگوں کے مطابق اولمپکس میں کامیابی سے قومی فخر پر کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔

(جاری ہے)

سروے کا انعقاد کرنے والے فرم گلوب سکین نے بتایا کہ رائے شمار سے ظاہر ہوا کہ ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شہری سمجھتے ہیں کہ اولمپک کھیلوں میں کامیابی سے قومی وقار پر مثبت اثر پڑتا ہے فرم کے چیئرمین کے مطابق اس سروے کے نتائج سے انسداد ڈوپنگ کے ادارے کی اہمیت بھی اجاگر ہوئی ہے اس سے قبل رواں ہفتے عالمی انسداد ڈوپنگ ایجنسی نے اس کی جانب سے روس پر ریو اولمپکس گیمز میں حصہ لینے پر مکمل پابندی عائدکیے جانے کی سفارشات پر عمل نے کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

وقت اشاعت : 27/07/2016 - 12:58:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :